پاکستان ۱۶ جون ۲۰۲۶

انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے غیر معمولی ڈیٹا برآمد

کراچی ( (ویب نیوز) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں غیر معمولی مقدار میں ڈیٹا برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی جانب سے کی گئی فرانزک جانچ میں موبائل فون سے 100 جی بی سے زائد ڈیٹا ریکور کیا گیا، جس میں 75 ہزار سے زیادہ تصاویر، آن لائن ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ، کلائنٹس سے رقم وصولی کی بینک سلپس کے اسکرین شاٹس اور دیگر اہم معلومات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فون سے 13 ہزار سے زائد رابطہ نمبرز اور 42 ہزار کال لاگز بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزمہ ایک ہی موبائل فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کر رہی تھی۔ تفتیشی حکام مزید شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔