تازہ ترین ۲۹ مئی ۲۰۲۶

امن معاہدے تک پہنچنے کیلئے مؤثر کوششوں پر ایرانی صدر کا پاکستان سے اظہار تشکر

تهران (صداقت نيوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے مؤثر سفارتی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امن معاہدے کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران مسلم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اور تعاون کے فروغ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مسعود پزشکیان نے ملائیشیا کی سفارتی حمایت اور انسانی ہمدردی پر مبنی مؤقف پر بھی شکریہ ادا کیا اور خطے میں بہتر تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔