پاکستان ۲۱ جون ۲۰۲۶

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعظم شهباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ایک امن پسند شخصیت ہیں جنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ برگن اسٹاک میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی تصادم کے انتہائی قریب پہنچ چکے تھے، تاہم صدر ٹرمپ کی متحرک اور جرات مندانہ قیادت نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کیا اور لاکھوں انسانوں کی زندگیاں محفوظ بنانے میں مدد دی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات موجود ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہوئے ہیں، جبکہ انہوں نے ایران کے اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی قیادت کو بھی خطے میں امن کے لیے مخلص قرار دیا۔