تازہ ترین ۲۵ جون ۲۰۲۶

امریکی دعوے بے بنیاد، ایران اپنے غیرمنجمد اثاثے امریکی زرعی اجناس پر خرچ نہیں کرے گا: باقر قالیباف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے غیرمنجمد شدہ اثاثے امریکی زرعی اجناس کی خریداری پر خرچ نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ امریکہ غلط طور پر یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ ایران اپنے آزاد شدہ اثاثوں کو امریکی زرعی مصنوعات خریدنے کے لیے استعمال کرے گا۔ قالیباف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایران صرف وہی فصل کاٹ رہا ہے جو امریکہ نے دہائیوں پر محیط عدم اعتماد کی صورت میں خود بوئی ہے، جبکہ امریکہ کے پاس برآمد کرنے کے لیے صرف جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سویا بین، ٹوٹے ہوئے وعدے اور بے بنیاد دعوے ہی باقی رہ گئے ہیں۔.