واشنگٹن: امریکی اخبار دی واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور مختلف محاذوں پر لڑائی کے خاتمے کے لیے امن معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے، اور اس کا باضابطہ اعلان آئندہ 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی صبح مذاکرات کاروں نے مسودے کی منظوری دی جس کے بعد اسے دونوں ممالک کی قیادت کو حتمی منظوری کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مذاکرات میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل تھے۔ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو 6 ہفتوں سے جاری کشیدگی مستقل امن میں تبدیل ہو سکتی ہے، تاہم جوہری پروگرام، پابندیوں میں نرمی اور آبنائے ہرمز کے معاملے پر ابھی بعض نکات واضح ہونا باقی ہیں۔
