میکسیکو سٹی (صداقت ویب نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے شریک میزبان ملک میکسیکو نے ایرانی فٹبال ٹیم کو ایونٹ کے دوران اپنے ملک میں قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب امریکہ نے ایرانی اسکواڈ کو اپنے ملک میں قیام سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیفا کی درخواست پر ایران کی ٹیم کو میکسیکو میں رہائش فراہم کی جائے گی اور اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق فیفا نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایرانی ٹیم کا ٹریننگ بیس میکسیکو کے شہر تیہوانا میں ہوگا، جبکہ ورلڈ کپ کے دوران ایران کو اپنے میچز امریکہ میں کھیلنے ہیں۔
