تہران (صداقت ویب نیوز) آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو ایسا سخت جواب دیا ہے کہ اب اسے خطے میں فوجی اڈوں کے قیام اور شرارتوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ حاصل نہیں ہوگی۔ حج کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ “اللہ اکبر” کی طاقت نے ایرانی قوم کو قوت بخشی ہے اور مستقبل امت مسلمہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ ترقی اور خوشحالی کیلئے باہمی دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک اب امریکی فوجی اڈوں کیلئے ڈھال نہیں بنیں گے جبکہ اسرائیل کو ایک کمزور اور متزلزل حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آخری مراحل کے قریب پہنچ چکا ہے۔
