تازہ ترین ۱۵ ستمبر ۲۰۲۶

امریکا کا پہلی بار خلائی مدار میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف

کوئٹہ(ویب نیوز) امریکی فضائیہ کے سیکرٹری ٹرائے مینک نے پہلی بار باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ امریکا نے خلائی مدار میں ہتھیار تعینات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے اور دشمن کی ممکنہ جارحیت کے خلاف امریکی افواج کے تحفظ کیلئے مدار میں موجود یہ ہتھیار ضروری ہے، تاہم انہوں نے اس کی صلاحیتوں یا اسے مدار میں بھیجے جانے کے وقت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ چین نے امریکا کی جانب سے خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واشنگٹن خلا میں اپنی فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین خلا کے پرامن استعمال اور اسے محفوظ رکھنے کا حامی ہے، امریکا ٹھوس اقدامات کے ذریعے عالمی اسٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے میں کردار ادا کرے۔