واشنگٹن ( صداقت انٹرنیشنل) امریکا نے بحرِ ہند میں ایران سے منسلک ایک آئل ٹینکر اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیوں کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق “اسکائی ویو” نامی آئل ٹینکر پر ایرانی خام تیل کی نقل و حمل کا الزام تھا، جس پر امریکا مارچ میں پابندی عائد کر چکا تھا۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ ٹینکر پر فروری میں ایران کے جزیرۂ خارگ سے 10 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لادا گیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی عالمی پابندیوں کے نفاذ کے سلسلے میں کی گئی۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے منسلک شخصیات، کرنسی ایکسچینجز اور 19 بحری جہازوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق یہ اقدامات ایران کے مبینہ خفیہ مالیاتی اور غیرقانونی شپنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کیلئے کیے گئے، جس کے ذریعے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی فروخت سے سالانہ اربوں ڈالر منتقل کیے جاتے ہیں۔ “امریکی فوج نے ایرانی تیل سے منسلک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا –
