واشنگٹن(صداقت ویب) وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا میں داخلے کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی حکام نے بتایا کہ ایرانی ٹیم ورلڈ کپ کے مقابلوں میں شرکت کے لیے امریکا کا سفر کر سکے گی۔ شیڈول کے مطابق ایران اپنے گروپ جی کا پہلا میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ اس کے بعد ایرانی ٹیم کا مقابلہ بیلجیئم سے بھی لاس اینجلس میں ہوگا، جبکہ گروپ مرحلے کا ایک اور اہم میچ سیئٹل میں مصر کے خلاف کھیلا جائے گا۔
