تازہ ترین ۱۴ ستمبر ۲۰۲۶

امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کوئٹہ(ویب نیوز) امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور 6.2 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور برینٹ خام تیل 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ امریکی خام تیل 103 اور اماراتی مربن 119 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات متوقع ہے۔ دوسری جانب شام میں حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے۔ شامی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 40 فیصد جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 28 فیصد اضافہ کیا تھا۔