تازہ ترین ۲۲ اگست ۲۰۲۶

امریکا میں پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزے بحال

واشنگٹن (ویب نیوز) امریکی عدالت نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا کارروائیاں روکنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کالعدم قرار دے دی۔نیویارک کی ڈسٹرکٹ جج جینیٹ ورگاس نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ محکمۂ خارجہ کی جانب سے جنوری میں نافذ کی گئی ویزا پالیسی قانونی اختیارات سے تجاوز اور وفاقی امیگریشن قانون سے متصادم تھی۔ عدالت کا فیصلہ تارکین وطن کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے دائر مقدمے میں سامنے آیا۔ 75 ممالک میں پاکستان، بنگلادیش، ایران اور روس بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ان ممالک کے لیے امریکی امیگرنٹ ویزا کارروائیاں جنوری سے روکی گئی تھیں اور امریکی محکمۂ خارجہ کا مؤقف تھا کہ ان ممالک کے شہری امریکا میں عوامی بوجھ بن سکتے ہیں۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے عدالتی فیصلے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔