واشنگٹن (ویب نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی نوعیت کے مذاکرات بدستور جاری ہیں اور یہ بات چیت پہلے سے جاری سفارتی عمل کا تسلسل ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف تکنیکی امور پر رابطے میں ہیں، جبکہ دوحہ میں ممکنہ مذاکرات سے متعلق ایران کی عوامی تردید کو انہوں نے مذاکراتی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا۔ جے ڈی وینس کے مطابق یہ مذاکرات کسی نئے مرحلے کا آغاز نہیں بلکہ پہلے سے جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہو رہے ہیں۔ ادھر ایران نے بھی دوحہ میں مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے متعلق تکنیکی بات چیت کے لیے ماہر وفد بھیجنے کی تصدیق کی ہے، تاہم باضابطہ معاہدے کے لیے رسمی مذاکرات شروع ہونے کی تردید کی ہے۔
