اسلام آباد (ویب نیوز): امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا۔ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے دوران کشیدگی بڑھی، جس کے بعد امریکا نے ایران پر ڈرون حملے کا الزام لگایا اور ایرانی ساحلی اہداف پر فضائی کارروائی کی، جبکہ ایران نے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے اور امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر 5 کی خلاف ورزی کا دعویٰ کیا۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بحری سلامتی پر بھی خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
