واشنگٹن/دوحہ (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران نے پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست رابطوں کا نیا چینل قائم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب اور امریکی سینٹ کام کے حکام کے درمیان جلد دوحہ میں ملاقات متوقع ہے، جس میں دوطرفہ اختلافات میں کمی، اعتماد سازی، علاقائی استحکام، معاشی تعاون اور مستقبل کے ممکنہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جے ڈی وینس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھی ایران کے ساتھ نئے سفارتی رابطے استوار کیے ہیں، جبکہ اس پیش رفت سے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔
