تازہ ترین ۲۶ اگست ۲۰۲۶

امریکا اور ایران میں نئی جنگ بندی پر اتفاق

تہران/واشنگٹن( ویب نیوز) روسی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے جس میں آبنائے ہرمز سے آزادانہ بحری آمدورفت بھی شامل ہوگی، جنگ بندی کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے جبکہ اس کے بعد مذاکرات اور تکنیکی اجلاس ہوں گے، رپورٹ کے مطابق جون کے وسط میں دونوں فریقوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس کے تحت امن معاہدے کی راہ ہموار ہونا تھی تاہم ایک ماہ سے بھی کم عرصے بعد دوبارہ کشیدگی شروع ہوگئی، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ثالثوں کے ذریعے نئی جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رہیں، اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف معاشی جنگ کا اعلان کرتے ہوئے دیگر ممالک کو بھی ایران کا معاشی گھیرا تنگ کرنے میں ساتھ دینے کی تنبیہ کی تھی، ایران نے امریکی اقدام کو جنگ میں شکست تسلیم کرنے کی کوشش قرار دیا تھا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔