پاکستان ۱۹ جون ۲۰۲۶

الیکشن کا اصل نتیجہ دیا جائے، ورنہ اسمبلی میں آرام سے نہیں بیٹھنے دوں گا: مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ (ویب نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ان کی جماعت کے ساتھ دھاندلی ہوئی اور اس کا اعتراف بھی کیا گیا، لہٰذا الیکشن کا حقیقی نتیجہ عوام کے سامنے لایا جائے۔ چارسدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اصل مینڈیٹ بحال نہ کیا گیا تو وہ اسمبلی میں حکومت کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے آئین اور جمہوری اصولوں کی پاسداری ضروری ہے، جبکہ افغانستان سمیت علاقائی مسائل بھی مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔