تازہ ترین ۵ جولائی ۲۰۲۶

الوداعی تقریبات میں 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت ایران کے عالمی تعلقات اور باہمی احترام کی عکاس ہے۔ عباس عراقچی

تہران (ویب نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی الوداعی تقریبات میں 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت ایران کے عالمی تعلقات اور باہمی احترام کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوست عرب ممالک سمیت مختلف ممالک کے وفود کی موجودگی نے تقریب کو تاریخی اہمیت دی اور یہ موقع خطے کے ممالک کے تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔