(ویب نیوز) یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں یمنی فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان دو روز سے جاری شدید جھڑپوں میں کم از کم 65 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یمنی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 15 سرکاری اہلکار اور 50 سے زائد حوثی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں نے کچھ دیر کے لیے فوجی چوکیوں پر قبضہ کر لیا تھا، تاہم یمنی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام اہم پوزیشنیں دوبارہ حاصل کر لیں۔ حوثی حکام نے واقعے پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا، جبکہ الحدیدہ ایک بار پھر یمن کی جاری خانہ جنگی کا اہم محاذ بن گیا ہے۔
