تازہ ترین ۶ جون ۲۰۲۶

البانیا میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا کرکٹ اور جوتے پھینک دیے گئے

البانیا ایک فٹ بال میچ کے دوران اسرائیلی ٹیم کو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے دوران بعض شائقین نے اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا کرکٹ اور جوتے پھینکے جبکہ اسرائیل کے قومی ترانے کے وقت بھی ہوٹنگ کی گئی، جو بعد میں دھکم پیل اور کشیدگی میں تبدیل ہوگئی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ایک اسرائیلی کھلاڑی نے گول کرنے کے بعد اپنی جرسی پر موجود لوگو کو بوسہ دیا اور مخالف شائقین کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی اور البانیا کے بعض کھلاڑی اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ الجھ پڑے اور دھکم پیل بھی ہوئی۔