تازہ ترین ۲۸ مئی ۲۰۲۶

اقوام متحدہ کی اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی تصدیق

صداقت نیوز.اقوام متحدہ نے اسرائیل کو جنگ زدہ علاقوں میں قیدیوں پر جنسی تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق اس فہرست میں اسرائیلی جیل اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام مختلف انسانی حقوق اور میڈیا تنظیموں کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کے بعد سامنے آیا ہے جن میں جنگی حالات میں مبینہ زیادتیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔