تازہ ترین ۵ اگست ۲۰۲۶

افغان طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت اور عوامی ردعمل میں اضافہ، شہریوں کا اظہارِ غم و غصہ

کوئٹہ (ویب نیوز): افغانستان میں مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مختلف افغان شہریوں نے ویڈیو پیغامات میں طالبان حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی مشکلات بڑھ رہی ہیں اور عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔ کابل سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں ایک شہری نے کہا کہ افغان عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے خود آواز اٹھانا ہوگی، جبکہ جلال آباد کے ایک شہری نے بھی علاقے میں بڑھتی مشکلات اور شہری مسائل کا ذکر کرتے ہوئے حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب بعض حلقوں کی جانب سے طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کے دعوے بھی سامنے آ رہے ہیں، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔