تازہ ترین ۱۵ اگست ۲۰۲۶

افغانستان نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 4-0 سے جیت لی

سٹورمونٹ (اسپورٹس ڈیسک) افغانستان کے کپتان رحمت شاہ کی ناقابلِ شکست 143 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو پانچویں ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-0 سے اپنے نام کرلی۔ پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جبکہ افغانستان نے باقی چاروں میچز میں کامیابی حاصل کی۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے، جس میں کرٹس کیمفر کے 96، ہیری ٹیکٹر کے 53 اور جارج ڈوکریل کے 31 رنز نمایاں رہے۔ افغانستان نے ہدف 48.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ رحمت شاہ نے 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 143 رنز بنائے جبکہ صدیق اتل نے 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 201 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ آئرلینڈ کی جانب سے لیام میکارتھی نے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران کو آؤٹ کرکے افغانستان پر ابتدائی دباؤ ڈالا، تاہم رحمت شاہ اور صدیق اتل نے صورتحال سنبھال لی۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔