اسلام آباد ،کوئٹہ(ویب نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے منگل کے روز یہاں پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں قومی و صوبائی امور، باہمی دلچسپی کے اہم معاملات اور ملک کی مجموعی سیاسی و پارلیمانی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اعلی سطح کی ملاقات میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔ ملاقات کے دوران وفاق اور صوبہ بلوچستان کے درمیان انتظامی و سیاسی روابط کو پہلے سے زیادہ مثر اور مربوط بنانے، جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل سمیت عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں باہمی ہم آہنگی بڑھانے سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر رہنماں کے درمیان جمہوری اداروں کے استحکام، پارلیمانی تعاون کے فروغ اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کو درپیش مختلف ترقیاتی و انتظامی چیلنجز، عوامی مسائل کے پائیدار حل اور صوبے کی ترقیاتی ترجیحات کی مثر تکمیل کے لیے وفاق اور صوبے کے مابین مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر سخت زور دیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کی پائیدار ترقی، امن و استحکام کی بحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت کی جاری مخلصانہ کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
