تازہ ترین ۵ اگست ۲۰۲۶

اسٹیل صنعت کے منتخب یونٹس پر بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ

کوئٹہ (ویب نیوز): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر کے منتخب مینوفیکچررز، میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس کے لیے بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے مطابق متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں بجلی کے بلوں کے ذریعے یہ ٹیکس وصول کریں گی۔ نیا ٹیکس ان کمپنیوں پر لاگو ہوگا جو اسکریپ کی درآمد سے متعلق مقررہ شرائط پوری کرتی ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد اسٹیل سیکٹر میں ٹیکس نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانا ہے، جبکہ اس فیصلے کے بعد اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔