کوئٹہ (ویب نیوز)اسلام آباد میں روسی سفارتخانے کے زیر اہتمام روس کے قومی دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے خصوصی شرکت کی جبکہ صدرِ پاکستان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور مستقبل میں روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر روس ڈے کا کیک بھی کاٹا گیا جس میں صدرِ پاکستان، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سفارتی، سیاسی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مختلف ممالک کے سفیروں اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
