اسلام آباد(ویب نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال پر مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا احتجاج پرامن طور پر ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آنا ایک تاریخی لمحہ ہے اور اس موقع پر غیر یقینی صورتحال پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام سیاسی اختلافات کا حل صرف جمہوری اور آئینی راستے سے نکالا جانا چاہیے اور سڑکوں کے بجائے پارلیمان کو استعمال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات، اصلاحات اور ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن کے قیام کی کوشش کر رہی ہے تاکہ کشمیری عوام کو مسلسل احتجاج اور بحران سے بچایا جا سکے۔
