تازہ ترین ۲۸ مئی ۲۰۲۶

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا غزہ کے 70 فیصد حصے پر قبضے کا اعلان

صداقت نیوز ۔۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو غزہ کے 70 فیصد حصے پر مرحلہ وار قبضہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اسرائیلی فوج تقریباً 60 فیصد غزہ پر موجود ہے اور کارروائیوں کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔ اس اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ حماس نے اسرائیلی اقدامات کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مزید علاقوں پر قبضے کی صورت میں لاکھوں فلسطینیوں کی مزید بے دخلی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔