تازہ ترین ۲۷ مئی ۲۰۲۶

اسرائیلی فوج کا دعویٰ: لبنان میں اسٹریٹجک علاقوں کا کنٹرول حاصل کر رہے ہیں

تل ابیب (صداقت ویب نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں اسٹریٹجک علاقوں کا کنٹرول حاصل کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر گفتگو کے دوران کہی۔ان کے مطابق اسرائیلی فوج اس وقت جنوبی لبنان میں بڑی زمینی کارروائیاں کر رہی ہے اور مختلف اہم مقامات پر پیش قدمی جاری ہے۔ حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔