کوئٹہ (ویب نیوز) دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 کے سنسنی خیز مقابلے میں مصر کو 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مصر نے یاسر ابراہیم اور مصطفیٰ زیکو کے گولز کی بدولت 67ویں منٹ تک 2-0 کی برتری حاصل کر لی، جبکہ لیونل میسی کی پنالٹی بھی مصری گول کیپر نے ناکام بنا دی۔ تاہم ارجنٹینا نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے 79ویں منٹ میں رومیرو، 83ویں منٹ میں لیونل میسی اور انجری ٹائم میں اینزو فرنینڈس کے گول کی بدولت میچ 3-2 سے اپنے نام کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
