اٹلانٹا (یو این اے) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا سے سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے باوجود مصری فٹبال ٹیم کا اٹلانٹا میں ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ہزاروں مداحوں نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ مصر دو گول کی برتری کے باوجود 3-2 سے میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگیا، جبکہ میچ میں وی اے آر کے ذریعے مصر کا ایک گول مسترد کیے جانے پر ریفری کے فیصلوں کو سوشل میڈیا، مصری کوچ اور کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
