کوئٹہ (ویب نیوز) کوئٹہ کے علاقے شعبان میں جاری آپریشن کے دوران برآمد ہونے والی چار افراد کی لاشیں کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کر دی گئی ہیں جہاں ابتدائی معلومات کی بنیاد پر ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں اے ایس ایف انسپکٹر زبیر احمد شاہوانی، سابق سی ٹی ڈی کارپورل سید خلیل الرحمن، پاک فوج کے ریٹائرڈ حوالدار صادق اور مانگی ڈیم واقعے میں مبینہ طور پر اغوا ہونے والے پولیس کانسٹیبل فرید شامل ہیں۔ حکام کے مطابق لاشوں کی حتمی شناخت قانونی اور طبی کارروائی مکمل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر جاری کی جائے گی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
