پاکستان ۲۱ جولائی ۲۰۲۶

آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ (ویب نیوز) آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کل رات سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جنرل سیکریٹری نعمان بٹ کے مطابق وزیرِ پٹرولیم اور پیٹرول پمپ مالکان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حکومتی نظام کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نئی پالیسی پیٹرول پمپ مالکان کے لیے قابلِ قبول نہیں اور اس پر نظرثانی کی جائے۔ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ او ایم سیز کے ساتھ قیمتوں کا طریقہ کار طے کرنے سے قبل تمام متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لیا جائے، کیونکہ ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پیٹرول پمپ مالکان اس پالیسی پر شدید تحفظات رکھتے ہیں۔