تازہ ترین ۲۸ جون ۲۰۲۶

آل سنجاوی کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام، پریس باچا خان کلب چیمپئن قرار

سنجاوی (ویب نیوز): آل سنجاوی وچ ونی چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی خان محمد دومڑ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پریس باچا خان کلب نے ایس ایس ڈی کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ کامیاب ٹیم کو موٹر سائیکل جبکہ رنر اپ ٹیم کو 30 ہزار روپے نقد، ٹرافیاں اور دیگر انعامات دیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانانِ خصوصی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں، اتحاد اور نظم و ضبط کو فروغ دیتے ہیں، اس لیے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔