تازہ ترین ۲۴ اگست ۲۰۲۶

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست دے دی

آسٹریلیا( ویب نیوز)آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ صرف 2 دن میں ختم ہوگیا۔ آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 64 اور دوسری اننگز میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جبکہ آسٹریلیا نے اپنی واحد اننگز میں 210 رنز بنائے۔ مچل اسٹارک نے دوسری اننگز میں 4 اور مجموعی طور پر ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے دوسری اننگز میں 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔