کوئٹہ(ویب نیوز) ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ عام انتخابات 27 جولائی کو شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تاخیر سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان کے مطابق انتخابی شیڈول آئینی و قانونی تقاضوں کے تحت جاری کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری کے مطابق شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شیڈول کسی سیاسی مقصد کے تحت نہیں بلکہ قانونی تقاضوں کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔
