تہران (ویب ڈیسک)امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر سیکیورٹی اور دیگر خدمات کی مد میں فیس وصول کرکے سالانہ تقریباً 40 ارب ڈالر آمدن حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے حوالے سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس حساس بحری گزرگاہ کے بارے میں علاقائی ممالک سے مشاورت کے ذریعے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
