کوئٹہ ( ویب نیوز)نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز نے انہیں مکمل معاوضہ ادا نہیں کیا اور صرف آدھی رقم دی گئی۔ ان کے مطابق انجری کے باعث سیزن سے باہر ہونے کے باوجود معاہدے کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی، جس پر انہیں افسوس ہے۔ سینٹنر نے کہا کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ ٹیم میں شامل ہوئے، تاہم بار بار انجری کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا رہا۔ دوسری جانب آئی پی ایل قوانین کے مطابق انجری کی صورت میں کھلاڑی کو معاہدے کی طے شدہ رقم ملنے کے اصول موجود ہیں، جبکہ فرنچائز کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
