کوئٹہ(ویب نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردوبدل کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتیں 23 ستمبر 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
