مقامی ۱۸ ستمبر ۲۰۲۶

کوئٹہ سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے جی آفس کا ملازم جاں بحق

کوئٹہ(ویب نیوز) کوئٹہ کے سبزل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اکاؤنٹنٹ جنرل (اے جی) آفس کا ملازم غیور بزدار بلوچ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سبزل روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔