کوئٹہ(ویب نیوز) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کیچی بیگ میں ایک مکان کے اندر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں مکان سے دو لاشیں اور ایک تباہ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر موٹرسائیکل میں بم نصب کرتے ہوئے دھماکا ہوا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
