کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان میں مسلح افراد کی جانب سے چار سرکاری ملازمین کو مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ مبینہ مغویوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور مغوی ملازمین کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی، جبکہ واقعے کی مزید معلومات کا انتظار ہے۔
