کوئٹہ(ویب نیوز) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 18 ستمبر سے ہوگا۔
