کوئٹہ(ویب نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.37 فیصد کمی کے بعد 105.10 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 3.90 فیصد کمی کے بعد 101.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ دوسری جانب پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
