تازہ ترین ۱۷ ستمبر ۲۰۲۶

ایشین گیمز: پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز کے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بارش کے باعث میچ 11 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا، تھائی لینڈ نے 4 وکٹوں پر 91 رنز بنائے، جواب میں پاکستان نے 10.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ شوال ذوالفقار نے 25، کپتان فاطمہ ثنا نے 21 جبکہ طوبیٰ حسن نے 13 رنز بنائے۔ فاطمہ ثنا نے گیند بازی میں بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے آخری دو گیندیں باقی رہتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔