کوئٹہ(ویب نیوز) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین تمام مسلمانوں کی بنیادی ریڈ لائن ہیں، مکہ مکرمہ یا حرمین شریفین پر کسی بھی حملے کو تمام مسلمانوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتا ہے، تاہم حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنا اپنے لیے سعادت سمجھتا ہے۔ انہوں نے مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملوں پر مسلم حکمرانوں کے مؤقف کو کمزور قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کا تعین کرکے مؤثر کارروائی کی جائے۔
