کوئٹہ (ویب نیوز) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، حاجی فاروق شاہوانی، حاجی سید حیدر، حاجی حبیب اللہ موسیٰ، حاجی اسلم ترین، خان کاکڑ، حاجی ظہور کاکڑ، سید شفیع آغا، سردار سجاد شاہوانی، اسد خان ترین، امردین آغا، طاہر خان جدون، ملک محمد حسین شاہوانی، سید غنی آغا، شیث ہوٹل کے مالک حاجی سمیر حسن مندوخیل، ولی محمد ترین، اقبال کاکڑ، اسد خان اچکزئی، کلیم خان، عبدالرحیم درانی، میر بشیر سنجرانی، حاجی حبیب اللہ اچکزئی، داداللہ خان، عبدالہادی نورزئی، جلیل ہزارہ، اکمل خان، راجہ محمد ایوب گجر، اویس خان اور دیگر عہدیداروں نے انجمن تاجران ژوب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور شاپنگ سینٹر کے صدر عبدالغنی شیرانی کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ جھوٹا اور من گھڑت بیان جاری کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ادارے سے فوری نوٹس لینے اور مبینہ طور پر من گھڑت بیان جاری کرنے والے شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ایک باعزت اور سفید پوش شخص پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کرکے اسے بدنام کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے اقدامات سے نہ صرف کسی فرد کی ساکھ متاثر ہوتی ہے بلکہ معاشرے میں بھی بے چینی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر من گھڑت مواد جاری کرنے والے شخص کا تعین کرکے اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
