مقامی ۱۶ ستمبر ۲۰۲۶

چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، آغا گل عرف بابو جاں بحق

چاغی (ویب نیوز) چاغی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آغا گل عرف بابو ولد حاجی عبداللہ جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے چاغی بازار میں آغا گل عرف بابو کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کی شناخت سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔