مقامی ۱۴ ستمبر ۲۰۲۶

کان مہترزئی کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ (ویب نیوز)کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر کان مہترزئی کے قریب مسافر کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیں۔