کوئٹہ(ویب نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا قافلہ مال روڈ پر ریگل چوک پہنچا جہاں وہ پولیس کی پریزن وین پر چڑھ گئے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ کسی کو تنگ نہیں کررہے بلکہ انہیں تنگ کیا جارہا ہے، کارکنوں کو رہا کیا جائے تو وہ آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے پریزن وین سے اترنے سے انکار کیا، جس پر پولیس اہلکار وزیراعلیٰ سمیت وین لے کر روانہ ہوگئے تاہم بعدازاں انہیں لکشمی چوک پر اتار دیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ڈرامہ بازی قرار دیا۔
